ایک تولہ سونا مزید 5100روپے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورایک تولہ سونا مزید 5 ہزار 100 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعدسونے کی ایک تولہ قیمت بڑھ کر 4لاکھ54ہزار336روپے ہو گئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق دس گرام سونا 4372 روپے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے پر جا پہنچا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت51ڈالراضافے سے 4319 ڈالر ہوگئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *