لبنانی صدر کا دورئہ ترکیے‘ ہم منصب اِردوان سے ملاقات کریں گے

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے صدر جوزف عون ترکیے کے سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے، جہاں وہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انقرہ کے ملٹری ائر پورٹ پر ترک وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائراکتار ، دیگر ترک حکام اور ترکیے میں تعینات لبنانی سفیر منیر عنوتی نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران عون نے مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *