ایکشن کمیٹی کی تحریک سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچا،غلام محمد صفی
اسلام آباد (صباح نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینئر غلام محمد صفی نے اسلام آباد میں شہدائے سیالاں، پونچھ اور سرنکوٹ کی یاد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی جتھہ یا گروہ اپنی رائے دوسروں پر مسلط نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایکشن کمیٹی کی تحریک سے کشمیریوں کی تحریکِ آزادی کو عالمی سطح پر دھچکہ پہنچا۔ غلام محمد صفی نے اس بات پر زور دیا کہ دوست اور دشمن میں فرق رکھنا ہوگا، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت کی ہے اس لیے اسے غاصب بھارت کے برابر نہیں تولا جا سکتا۔