محرابپور،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،9زخمی ہوگئے، حادثہ نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں قومی شاہراہ پر نور پور کے قریب پیش آیا جہاں پر شکار پور سے کراچی جانے والی تیز رفتار بلال کوچ نے ٹرالر کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں گڑھی خیرو کا رہائشی فاروق احمد چنہ جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق علی محمد، امیر بخش، واحد بخش، سعید احمد، مسمات زرینہ، مسمات ریشماں سمیت 9 زخمی مسافروں کو نواب شاہ اور گمبٹ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاکے حوالے کر دی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *