جیکب آباد پولیس کی کارروائی، 2کلو چرس،42 کلو گٹکا برآمد

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آبادپولیس کی کاروائی ، 2 کلو چرس، 42 کلو گٹکا اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار سمیت بین الصوبائی اسمگلر گرفتار۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی ہدایات پر منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سی آئی اے پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور گٹکا برآمد کر کے ایک مبینہ بین الصوبائی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق انچارج سی آئی اے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ آباد کی حدود میں پاکیزہ واٹر پارک بائی پاس کے قریب ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران کار نمبر BXG-082 کو روک کر تلاشی لی، جس کے نتیجے میں گاڑی سے 2 کلو گرام چرس اور 42 کلو گرام گٹکا برآمد ہوا۔پولیس نے برآمد شدہ منشیات، گٹکا اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار قبضے میں لے کر ملزم شہباز ولد عبدالخالق مکرانی بلوچ، سکنہ سانگھڑ روڈ، نواب شاہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ آباد میں ایف آئی آر نمبر 58/2026 درج کر کے سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ اور گٹکا و مین پوری (تیاری، فروخت، ذخیرہ اور استعمال پر پابندی) ایکٹ 2019 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *