سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کی کمی
کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 4043 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3202 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 857 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 57 روپے کی کمی سے 6237 روپے ہوگئی۔