عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے‘سردار علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی خدمت کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل آمد‘ شہریوں کی شکایات براہِ راست سنیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی واضح ہدایت ہے کہ ہر شہری کی شکایت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے فون پر شہریوں کے مسائل سنے، متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل بروقت حل ہوں اور ہر شکایت پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل عوام اور حکومت کے درمیان مؤثر رابطے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وزراء اور عوامی نمائندے باری باری پبلک کمپلینٹ سیل میں شہریوں کی شکایات سن رہے ہیں، عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، شہریوں کو مسائل کے فوری اور شفاف حل کیے جائیں گے۔ سی ایم ہاؤس پبلک کمپلینٹ سیل میں عوامی شکایات کے ازالے کا مؤثر نظام قائم کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ شہری اپنی شکایات ٹول فری نمبر 080091915 پر درج کرا سکتے ہیں۔ پبلک کمپلینٹ سیل کے نمبرز 02199202047، 02199207349 اور 02199207568 فعال ہیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *