خیبر پختونخوا اوربلوچستان میں کارروائیاں‘ 10 دہشت گرد ہلاک‘12گرفتار‘ کیپٹن شہید

راولپنڈی/ پشاور (دنیا نیوز) سیکورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے سرغنہ سمیت 12دہشتگردوںکو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک کیپٹن مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم شہید کو بہادری، جرات اور فرض شناسی پر خراجِ عقیدت پیش اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔ ہنگو میں خوارج نے مسجد کی حرمت کو پامال کرتے ہوئے اسے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن حمزہ اکرم جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑے اور شہید ہو گئے، 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم کا تعلق ضلع نارووال سے تھا۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دوسری طرف سیکورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 میں بلوچستان کے علاقے کمبیلہ اور عاصم آباد میں فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کمبیلہ اور عاصم آباد میں سرچ اینڈ سینی ٹائزیشن آپریشن کرکے68 مربع کلومیٹرعلاقہ کلیئرکرالیا، کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ 2 لاشیں بھی برآمد کی گئیں۔ فورسزکی کارروائی میںسرغنہ شوکت ماما سمیت 4 دہشت گرد زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرکے فتنہ الہندوستان کے جھنڈے ہٹادیے گئے، آپریشن ردالفتنہ 3 دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *