پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ پیش کرنیکا حکم
لاہور (اے پی پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور کے علاقے زمان پارک میں اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خاتون رہنما فلک جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت5اگست تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔