آزاد کشمیر کے عوام نے انتشاریوں کو مسترد کردیا، کھئیل دس کوہستانی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وزیر مملکت برائے مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام نے انتشاریوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا۔ آزاد کشمیر کا آئندہ وزیراعظم مسلم لیگ ن سے ہو گا۔محسن نقوی ہو یا کوئی بھی ہو اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے۔ جشن آزادی 14 اگست کو بھرپور اور شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ اقلیتی برادری بھی اس جشن میں پیش پیش ہوگی۔ وفاقی وزارت اطلاعات کے ترجمان برائے سندھ راجہ خلیق الزمان انصاری نے کہا کہ بلاول بھٹو پی ٹی آئی کے بیانیے سے متاثر ہو کر ن لیگ کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔ بلاول آپ کی بیڈ گورننس نے کچھ لوگوں کو صوبوں کی بات کرنے کا جواز دیا ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈی نیٹرفہد شفیق نے کہا کہ محسن نقوی کو کاکروچ والا بیان واپس لینا چاہیے انڈیا کے نوجوان کاکروچ ہوں گے ہمارے ملک کے نوجوانوں کو آگے چل کر یہ حکومت چلانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ان رہنمائوں نے اتوار کو مسلم لیگ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔