شہدائے پولیس کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہے، ڈی آئی جی

قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ اور سکھر ڈویڑن رینج ناصر آفتاب پٹھان نے شہداء پولیس ڈے کے موقع پر شہداء کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا عظیم سرمایہ ہے۔ شہداء اور غازی قوم کا فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ اور آئی جی پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شہداء کے جوانوں کے اہلخانہ کی عزت، کفالت، اور ان کی مکمل بحالی پولیس ڈپارٹمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے۔ جس کیلئے تمام تر وسائل بروئیکار لائے جارہے ہیں۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھان نے کہاکہ سندھ پولیس کے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اور ان کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔ شہید قوم کی امانت ہیں۔ جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت اور وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بارگاہ خداوندی میں سرخرو ہوئے ہیں۔ اور آج ان جوانوں کی قربانیوں سے ہی ہمارا سر بلند ہے۔ اور آئی جی پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مشکل وقت میں ان شہداء کے خاندانوں کا سہارا بن کر ہر سال 4اگست کو پولیس شہداء ڈے ان کی قربانیوں کی یاد کو کرتی ہے۔ اور شہداء کے اہلخانہ کی دل جوئی کرکے ایک بہترین مثال بھی قائم کی ہے۔ اس موقع پر آئی جی پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اپنے پیغام کے ذریعے شہداء پولیس ڈے کے موقع پر اپنی محبت اور شہداء کے اہلخانہ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ شہداء پولیس ہماری زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہداء ڈے کے موقع پر ان کے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ پولیس جوانوں کی شہادت اور ان کا تشخص ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ اور آئندہ بھی شہداء کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ شہداء ڈے کے موقع پر تمام پولیس اضلاع کے ہیڈکوارٹرز میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اور شہداء کے لواحقین میں تحفہ تقسیم کیے گئے۔ ضلع قمبر شہدادکوٹ کے ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے تمام شہداء کے لواحقین کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اور ان سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ اور ایس ایس پی آفس میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *