سیمنٹ کی فروخت میں 6.02 فیصد اضافہ، برآمدات میں 30 فیصد کمی
کراچی(کامرس رپورٹر) جولائی 2026 کے دوران ملک بھر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 6.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 44 لاکھ 76 ہزار ٹن رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں یہ 42 لاکھ 22 ہزار ٹن تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 37 لاکھ 71 ہزار ٹن رہی، جو جولائی 2025 کے 32 لاکھ 15 ہزار ٹن کے مقابلے میں 17.28 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب سیمنٹ کی برآمدات میں نمایاں 29.95 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی 2025 میں برآمدات 10 لاکھ 7 ہزار ٹن تھیں، جو جولائی 2026 میں کم ہو کر 7 لاکھ 5 ہزار 341 ٹن رہ گئیں۔