اسلام آباد میں پولیس افسر اور اہلکار میں ہاتھا پائی‘1 زخمی

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) اسلام آباد میں چہلم کے جلوس کی سیکورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے‘ اور آب پارہ مارکیٹ سے لے کر بلیو ایریا تک‘ اور ڈی چوک سے لے کر کلثوم پلازہ تک کنٹینرز لگار کر تمام راستے بند کر دیے گئے‘ اور اس کے باجود راستوں میں خار دار تاریں لگا دی گئی اور رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئیں‘ اس کے علاوہ ہر ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی‘ سیکورٹی انتظامات کے دوران ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ایک اے ایس آئی امیر سومرو اپنے سینئر افسر کے ساتھ الجھ پڑا دونوں میں شدید تکراراور ہاتھاپائی ہوئی‘ اس لڑائی میں سینیئر افسر زخمی ہوگیا ہے اور اس کے بازو پر شدید ضرب لگی‘ دونوں کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *