آصف کالونی بلاک G میں سیوریج جمع، مکینوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاک کالونی کے علاقیآصف کالونی بلاک G کی گلیاں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں، کئی روز سے سیوریج جمع ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گندے پانی اور تعفن سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ مچھروں کی افزائش کے باعث ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ اداروں کو شکایت کرنے کے باوجود مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سیوریج لائن کی صفائی اور مرمت کر کے جمع شدہ گندا پانی نکالا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *