وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات‘ صدر شی جن پنگ کا خصوصی خط پیش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ملاقات کے دوران باہمی تعاون، علاقائی امور اور سیاسی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی سفیر نے صدر شی جن پنگ کا خصوصی خط بھی وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر نے صدر شی جن پنگ کا خط وزیراعظم کو دیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ پر وزیراعظم کے تہنیتی خط پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں اور پارلیمان کے درمیان روابط اور تبادلوں کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *