ایف بی آر اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز پر مشتمل رابطہ کمیٹی قائم کی جائے،سلیم میمن
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدرمحمد سلیم میمن کی قیادت میں ایک وفد نے چیف کمشنر اِن لینڈ ریونیوسجاد اکبر شاہ کی دعوت پر3اگست 2026 کوریجنل ٹیکس آفس (RTO)حیدرآباد کا دورہ کیا، ملاقات میں تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش ٹیکس سے متعلق امور، حکومتی سہولتوں اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرصدرچیمبر سلیم میمن نے ایف بی آر کی جانب سے کاروباری برادری کے ساتھ مثبت اور تعمیری روابط قائم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، لہٰذا ان کے مسائل کے فوری اور مستقل حل کے لیے اداروں اور نجی شعبے کے درمیان مسلسل رابطہ ناگزیر ہے۔