فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمے دارانہ پیشہ ہے، عظمیٰ بخاری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر ہے اور کسی کی پگڑی اچھالنا صحافت نہیں۔سی پی این ای کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گالم گلوچ اور بے بنیاد الزامات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الزام لگانے والے کو اپنے دعوے کے ثبوت بھی دینا ہوں گے، غلط کو غلط کہنا ہوگا اور خبر نشر کرنے سے پہلے متعلقہ فریق کا مؤقف ضرور لیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک فرار یوٹیوبرز ملک کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، کسی کو بھی ملک دشمن بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔