محمد شکیل کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا‘ فراز حسیب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد شکیل کے انتقال پر چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری،میونسپل کمشنر دریا خان پتافی و دیگر بلدیاتی افسران و ملازمین کا اظہار تعزیت‘ چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب اور وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور اْن کے درجات بلند فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور محمد شکیل کے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین