غیر قانونی کال سینٹر فراڈ کیس، دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں گلستانِ جوہر میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور غیر ملکی شہریوں سے فراڈ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان حیدر عمرانی اور ایان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان سے تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی لہٰذا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی اور تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ملزمان کو پیر کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان ہیلتھ انشورنس کے نام پر غیر ملکی شہریوں سے مبینہ فراڈ میں ملوث تھے اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *