خیبرپختونخوا اسمبلی :مراعات سے متعلق ترمیمی بل متفقہ طورپرمنظور

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کی مراعات اور استحقاق سے متعلق ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی شق ختم کر دی، سرکاری (بلیو) پاسپورٹ صرف رکنِ اسمبلی کی مدتِ رکنیت تک کارآمد ہوگا۔اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کے لیے مفت اسلحہ لائسنسوں کی تعداد دوبارہ 4 مقرر کر دی، ترمیمی بل کے تحت صحافیوں کے لیے جرمانے اور سزاؤں میں بھی کمی کر دی گئی۔فرسٹ شیڈول میں موجود متنازع شقوں میں بھی ترامیم منظور کر لی گئیں، خیبرپختونخوا اسمبلی نے مراعات و استحقاق ایکٹ 2026 ء میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کر لیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 10 اگست تک ملتوی کردیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *