امریکا نے دبئی میں کرپٹو کرنسی ایکسچینج پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکانے دبئی میں کرپٹو کرنسی ایکسچینج شیلبٹ اور اس کے ایرانی بانی سیاوش کیوان پور سمیت متعلقہ اداروں پر پابندیاں عائد کردیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی حکام کا الزام ہے کہ شیلبٹ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب، ایرانی مرکزی بینک اور دیگر ایران سے منسلک اداروں کے لیے لاکھوں ڈالر کی کرپٹو لین دین میں سہولت فراہم کی اور امریکی پابندیوں سے بچنے میں مدد دی۔ شیلبٹ ایک ایسے مالیاتی نیٹ ورک کا حصہ تھا جس کے ذریعے اربوں ڈالر مالیت کی کرپٹو ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ امریکی کارروائی کا بنیادی مقصد ایران سے متعلق مبینہ غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورک کو محدود کرنا ہے۔ شیلبٹ دبئی میں رجسٹرڈ کرپٹو ایکسچینج ہے۔ امریکا نے اس کے بانی سیاوش کیوان پور کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔ امریکی کے کرپٹو ریگولیٹر نے بھی شیلبٹ پر اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔ دوسری جانب شیلبٹ نے غیر قانونی سرگرمیوں یا منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی سرگرمیاں جنوری 2026 میں بند ہو گئی تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *