اسپین کا اطالوی مسافروں پر بارڈر چیک نافذ کرنے کا اعلان
میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین نے اٹلی سے آنے والے مسافروں پر بارڈر چیک نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ہسپانوی حکام نے بتایا کہ اس فیصلے کا اطلاق اٹلی سے آنے والے تمام مسافروں، پروازوں اور بحری جہازوں پر اطلاق ہوگا۔ یہ اہم فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب حال ہی میں اسپین کے شمالی افریقی علاقے سیوٹا میں مراکش سے 42 ہزار تارکین وطن داخل ہوئے۔ اٹلی نے قومی سلامتی کے پیش نظر سرحدی چیکنگ 15 اگست تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا، اٹلی نے سیوٹا بحران کے بعد شینگن معاہدہ بھی عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔ا سپین کی حکومت نے اٹلی کو اتوار تک بارڈر چیک ختم کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔ اٹلی کے انکار کرنے پر اسپین نے جوابی سرحدی اقدامات نافذ کر دیے، معاملے پر دونوں یورپی ملکوں کے درمیان شدید سفارتی تنازع پیدا ہو گیا۔ اطالوی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر صرف اس وقت نظرِ ثانی کرے گی جب اسے یقین ہو جائے گا کہ سیکورٹی یا دہشت گردی کے کوئی خطرات موجود نہیں، ہجرت کی کوئی نئی لہر نہیں آ رہی اور کوئی غیر قانونی تارکِ وطن یورپی علاقے کی جانب نہیں بڑھ رہا۔ اسپین کے مطابق زیادہ تر تارکین وطن مراکش واپس جا چکے ہیں۔