آئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنائیں تو کوئی اعتراض نہیں‘ رانا ثنا

اسلام آباد (جسارت ڈ یسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا نے کہا ہے کہ اگر آئین کے اندر رہ کر نئے صوبے بنائیں جائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنانے کہا کہ 1973 ء کے آئین کی وجہ سے فیڈریشن قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹے انتظامی یونٹس بننے ہیں تو بھی اسی سسٹم سے بننے ہیں، اگر صوبے بننے ہیں تو اسی آئین کے تحت ہی بنیں گے۔رانا ثنا بولے محسن نقوی کہتے ہیں کہ سسٹم گرگیا ہے وہ کس سسٹم کی بات کر رہے ہیں؟ رانا ثنا نے محسن نقوی کے بیان کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا کوئی سیاق وسباق نہیں۔پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے رانا ثنا سے اتفاق کیا کہ نئے صوبے آئین کے مطابق بننے چاہییں۔تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے کہا محسن نقوی کے بیان سے لگتا ہے کہ ارباب اختیار مسلم لیگ ن کا بوجھ اٹھا کر تھک گئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *