مریم صفدر مغل بادشاہوں سے زیادہ پیسے خرچ کرچکی،فواد چودھری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اب عملی طور پر فارغ ہو چکی ہے، ملک کا موجودہ نظام کولیپس کرچکا ہے، اس میں بنیادی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے، تاہم عمران خان کے بغیر ایسا کوئی بھی ڈائیلاگ مکمل نہیں ہوسکتا۔ اس حوالے سے فواد چودھری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت اب عملی طور پر فارغ ہوگئی ہے، 3 وفاقی وزیر وزیراعظم کو کہہ رہے ہیں کہ تمہاری اوقات، حیثیت ہی نہیں ہے، تیر کمان سے نکل گیا ہے، اب واپس نہیں آ سکتا۔ باقی رہی بات بیانیہ کی تو جس دن عدم اعتماد کی تحریک ہو رہی تھی، ہم تو اْس دن بھی کہہ رہے تھے، اگلے دس سال ہم ہی حکومت کریں گے۔انہوں نے پنجاب کی تقسیم کے حوالے سے کہا کہ آغاز نہیں ہوگا یہ تو یا ہوگا یا نہیں ہوگا، یہ تو نہیں پنجاب تقسیم ہو جائے اور باقی صوبے ایسے ہی رہیں جہاں اصل مسائل ہیں، پنجاب تو ظاہر ہے تاریخی اعتبار سے گورننس سمیت کے ہر حوالے سے زیادہ بہتر ہے۔ پاکستان بلوچ اور سندھی وڈیروںکیلیے نہیں بنایا گیا کہ ان کے تحفظ کیلیے سارا نظام بنا جائے، اس نظام میں تبدیلی لائی جائے، بلوچستان کو اصل شکل میں بحال کریں جو 1970ء سے پہلے تھا۔نئے صوبے، مقامی حکومتیں یا ذیلی صوبے، ان موضوعات پر طویل گفتگو ہو سکتی ہے لیکن یہ کہنا کہ نہیں ایسے ہی چلتا رہے یہ تو ممکن نہیں، ایسے تو نہیں چل سکتا۔حکومتی اخراجات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اور دیگر وزرائے اعلی نے جتنے پیسے خرچ کیے اتنے تو مغل بادشاہوں نے خرچ نہیں کیے تھے۔ 11 ارب کا جہاز لے لیا، مریم صفدر ایک تقریب میں گئی تو کہا ذیشان کیک لے آئے تھے، کتنے کیک ہیں؟ اس نے کہا 8 ہزار کیک ہیں، پھر جس طریقے سے صحافیوں میں وکیلوں میں پیسے بانٹے جا رہے ہیں، بیوروکریٹس کو 2 ارب روپیہ دے دیا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *