امریکی عدالت نے 40 کروڑ ڈالر کے وائٹ ہاؤس بال روم منصوبے کو روک دیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی وفاقی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے نئے وسیع بال روم کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منصوبے کو روک دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبیا ڈسٹرکٹ کی کورٹ آف اپیلز کے 3رکنی بینچ نے 2 کے مقابلے میں ایک ووٹ سے فیصلہ سنایا، تاہم عدالت نے اپنے فیصلے پر 14 روز کے لیے عمل درآمد روک دیا ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ سپریم کورٹ سے رجوع کر سکے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہر صدر وائٹ ہاؤس اور اس کی انتظامی رہائش گاہ کا عارضی مکین ہوتا ہے، مالک نہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *