شالیمار ایکسپریس 14 اگست سے دوبارہ چلانے کی تیاریاں شروع
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور سے فیصل آباد ریلوے ٹریک متاثر ہونے کے باعث معطل شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق نجی فرم نے ٹرین 14 اگست سے دوبارہ چلانے کے لیے ریلوے ہیڈکوارٹر کو درخواست ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر شالیمار ایکسپریس کی بحالی سے متعلق حتمی اعلان کل کرے گا۔