برازیل :ہیلی کاپٹر گر کر تباہ پائلٹ سمیت 4افراد ہلاک

ریوڈی جنیرو (صباح نیوز) برازیلین حکام نے بتایا کہ ریو ڈی جنیرو کے جنگلاتی علاقے میں1 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی فائر ڈ یپارٹمنٹ نے کہا کہ ہلاک شدگان میں 1 پائلٹ اور 3 مسافر شامل ہیں جبکہ مکمل شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ برازیل میں کولمبیا کی قونصل جنرل ڈیانا پیز نے ای ایف ای نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں دشواری ہو رہی تھی کیونکہ 2 لاشیں مکمل طور پر جلی ہوئی تھیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج میں دکھا یا گیا ہے کہ حادثے کے بعد جائے وقوع پر آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹنگ کی خصوصی ٹیموں کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *