ایران کا اربیل
|

ایران کا اربیل کے اطراف کرد پوزیشنز پر میزائل اور ڈرون حملہ

اربیل: ایران نے عراق کے نیم خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل کے اطراف میں موجود کرد پوزیشنز کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد علاقے کی سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فورسز نے اربیل میں موجود کرد ٹھکانوں کی جانب میزائل اور ڈرونز داغے۔ حملوں کے بعد اربیل صوبے میں چار ڈرونز گر کر تباہ ہوگئے، ابتدائی اطلاعات میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ڈرونز کس فریق کے تھے اور انہیں کس طرح نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حملوں کا ہدف عراق کے کرد علاقے میں موجود کرد پوزیشنز تھیں، حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اربیل اور اس کے اطراف کا علاقہ ماضی میں بھی ایران اور کرد مسلح گروہوں کے درمیان کشیدگی کا مرکز رہا ہے۔ ایران عراق کے کرد علاقوں میں موجود بعض ایرانی کرد گروہوں کے ٹھکانوں کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا رہا ہے اور ماضی میں بھی ان کے خلاف کارروائیاں کرچکا ہے۔

خیال رہےکہ  ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث پورے مشرق وسطیٰ میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ عراق بھی اس کشیدگی سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں مختلف مسلح گروہوں اور غیر ملکی افواج کی موجودگی کے باعث سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *