BYD-MMCکا فریڈم فیسٹیول: 7kW ہوم چارجر اور مفت انسٹالیشن
کراچی: BYD پاکستان- میگا موٹر کمپنی (MMC) نےBYD فریڈم فیسٹیول کا آغاز کر دیا ہے ۔ محدود مدت کی اس خصوصی پیشکش کے تحت BYD کی کسی بھی گاڑی کی بکنگ پر کسٹمرز کو7 کلو واٹ کا ہوم چارجر اور اس کی مفت تنصیب کی سہولت دی جائے گی، جس سے کسٹمر 250,000* روپے تک کی بچت کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ کسٹمرز کو چین میں BYD کے ہیڈکوارٹرز کے خصوصی وزٹ کا موقع بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔
7 کلو واٹ کے مفت ہوم چارجر سےBYD گاڑی کا استعمال مزید آسان اور آرام دہ ہو جائے گا ۔ اس سے کسٹمر تیز اور مؤثر اندازسے گھر پرہی اپنی گاڑی چارج کر سکیں۔ چارجر کو محفوظ طریقے سے اور کمپنی کے مقررہ معیار کے مطابق نصب کرنے کے لیے اس پیشکش میں BYD کے قابلِ اعتماد چارجنگ پارٹنر سے پیشہ ورانہ تنصیب بھی مفت شامل ہے۔اس کی محفوظ اور قابلِ اعتماد کارکردگی کی وجہ سے کسٹمرزاطمینان سے اپنی گاڑی چارج کرسکتے ہیںاور چارجر کی وارنٹی بھی برقرار رہتی ہے۔یعنی پہلے دن سے ہی آسان اور بلا کسی جھنجھٹ اور پریشانی کے چارجنگ کی جاسکتی ہے ۔
یہی نہیں، ہر بکنگ خود بخود لکی ڈرا میں شامل ہو جائے گی، جس سے خوش قسمت کسٹمر کو چین میں BYD کے ہیڈکوارٹرز کے خصوصی وزٹ کا موقع بھی مل سکتا ہے ۔ اس منفردوزٹ سے کسٹمر کو BYD کی جدت اور برانڈ کی موجودہ ٹیکنالوجی کو براہِ راست دیکھنے کا موقع ملے گا۔
BYD فریڈم فیسٹیول کی یہ خصوصی پیشکش یکم اگست سے 31 اگست 2026 کے دوران بک کی جانے والی تمام گاڑیوں پر لاگو ہے ۔پیشکش کی شرائط، چارجر کی تنصیب کے تقاضوں اور قابلِ اطلاق چارجز کی تصدیق کے لیے کسٹمرز BYD پاکستان کے آفیشل ذرائع سے رجوع کریں یا پاکستان بھر میں کسی بھی BYD ایکسپیرینس سینٹر یا مجاز ڈیلرشپ کاوزٹ کریں ۔