بھارت‘ لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ
نئی دہلی: بھارت میں ایک زیر تعمیر سرنگ خطرناک لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد مزدور ہلاک اور کئی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں ایک زیر تعمیر سرنگ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مزید 5 مزدور ہلاک ہوگئے ، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی اور اب بھی 8 مزدور زخمی ہیں۔ حکام کے مطابق مزدور سرکاری ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے سرنگ کی تعمیر میں مصروف تھے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 3 مزدور اب بھی لاپتا ہیں جبکہ 19 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ حوالے سے نیوز ایجنسیز کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹیہری ہائیڈرو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منصوبے پر پیش آیا۔ واضح رہے کہ وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار سر پر لائٹس لگائے عارضی کشتیوں کے ذریعے سرنگ کے سیلاب زدہ حصے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔