افغانستان طالبان مخالف
|

افغانستان: طالبان مخالف کمانڈر جمعہ خان فاتح نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے

کابل: افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمت کرنے والے کمانڈر جمعہ خان فاتح نے اپنے متعدد ساتھی کمانڈروں کے ہمراہ طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہتھیار ڈالنے کے بعد جمعہ خان فاتح اور ان کے ساتھیوں کو افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد منتقلی کے بعد جمعہ خان فاتح اور ان کے ساتھیوں کو مزید کہاں منتقل کیا جائے گا اور ان کا مستقبل کیا ہوگا، اس حوالے سے تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب طالبان کی جانب سے جمعہ خان فاتح اور ان کے ساتھیوں کے ہتھیار ڈالنے یا انہیں فیض آباد منتقل کیے جانے سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خیال رہےکہ  ایک روز قبل مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ حالیہ جھڑپوں کے خاتمے کے لیے جمعہ خان فاتح اور طالبان کے چیف آف آرمی اسٹاف فصیح الدین فطرت کے درمیان خوگاز گاؤں میں ملاقات اور مذاکرات متوقع ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق جمعہ خان فاتح کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے بعد بدخشاں میں جاری کشیدگی اور حالیہ جھڑپوں کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز ہوگئی ہے، طالبان کی جانب سے اس پیش رفت کی باضابطہ تصدیق یا مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *