سعودی عرب کی غزہ متاثرین کیلیے نئی امدادی کھیپ پہنچادی گئی
ریاض: سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کو بڑی مقدار میں نئی امدادی کھیپ پہنچادی گئی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی امدادی مرکز شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے وسطی اور جنوبی غزہ میں انتہائی متاثرہ خاندانوں کو 26 ہزار کھانے کے پیکیج پہنچادیے گئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ امداد غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی معاونت کے لیے سعودی مہم کے تحت پہنچائی گئی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ امداد سعودی عرب کی ان مسلسل کوششوں کا حصہ ہے جو کے ایس ریلیف کے ذریعے غزہ کی پٹی میں متاثرہ فلسطینیوں کی تکالیف کم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔