ٹرمپ نے ترکیہ
|

ٹرمپ نے ترکیہ سے برطانیہ جاتے ہوئے خفیہ طور پر طیارہ تبدیل کیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ سے برطانیہ روانگی کے دوران انہوں نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر خفیہ طور پر اپنا طیارہ تبدیل کیا تھا، جس کا فیصلہ امریکی سیکرٹ سروس کی ہدایت پر کیا گیا۔

رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد برطانیہ روانگی کے دوران سکیورٹی خدشات موجود تھے، ایران کی جانب سے ممکنہ حملے یا قاتلانہ کارروائی کے خدشے کے پیش نظر صدر کو ایک طیارے سے دوسرے طیارے میں منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انقرہ سے روانگی کے وقت پہلے نئے طیارے ایئر فورس ون پر سوار ہوئے، کچھ دیر بعد انہیں خفیہ طور پر ایک کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے فوجی طیارے C-32A میں منتقل کردیا گیا۔ اس کارروائی کا مقصد صدر کی اصل نقل و حرکت کو خفیہ رکھنا تھا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ طیارہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ان کی ذاتی خواہش پر نہیں کیا گیا بلکہ سیکرٹ سروس کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا گیا، وہ صدر کی حفاظت پر مامور ادارے اور فوج کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ جس طیارے میں انہوں نے بالآخر سفر کیا، وہ بظاہر ایئر فورس ون کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں تھا، مخالفین کے لیے ممکنہ طور پر وہی طیارہ زیادہ اہم ہدف بن سکتا تھا جس کے بارے میں انہیں معلوم ہوتا کہ صدر اس میں موجود ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ممکنہ خطرے کی مکمل تفصیلات معلوم نہیں تھیں، تاہم انہیں مسلسل مختلف نوعیت کی دھمکیاں موصول ہوتی رہتی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *