خوشدل شاہ کا کرکٹ چھوڑنے بارے خبروں سے متعلق اہم بیان آگیا
لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سوشل میڈیا یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ چھوڑ رہے ہیں لیکن اب ان خبروں پر آل راؤنڈر کی وضاحت آگئی ہے۔
There’s fake news going around claiming I’m leaving Pakistan cricket and it’s completely untrue. Pakistan is my home, and representing this country has always been my top priority and greatest honor. Please don’t believe these baseless rumors. My commitment to Pakistan cricket…
— Khushdil Shah (@KhushdilShah_) August 7, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خوشدل شاہ نے لکھا کہ ’یہ جعلی خبریں گردش کررہی ہیں جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میں پاکستان کرکٹ چھوڑ رہا ہوں اور یہ بالکل غلط ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ پاکستان میرا گھر ہے، ملک کی نمائندگی ہمیشہ میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔‘
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ برائے مہربانی ان کے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے میری وابستگی میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی۔
مزید پڑھیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں