راولپنڈی اور اسلام
|

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، جبکہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 17 فٹ تک پہنچ گئی۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید بارش سے مختلف علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔ گولڑہ میں 144 ملی میٹر، بوکرہ میں 132، پیرودھائی میں 105، گوالمنڈی میں 77، کچہری میں 60 جبکہ شمس آباد میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شدید بارش کے باعث گوالمنڈی پل کے مقام پر پانی کا بہاؤ 15 فٹ تک جا پہنچا، جبکہ ڈھوک کھبہ اور صادق آباد میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف رہائش پذیر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 17 سے 21 اگست تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ ملک کے دیگر دریاؤں میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *