پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارت کاروں اور عملے کو ویزے جاری کردیے
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت نے سفارتی عملے کے لیے اسائنمنٹ ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ ک مطابق دونوں ممالک نے تعیناتی کے منتظر سفارت کاروں اور عملے کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔ ویزے حاصل کرنے والے سفارت کار اور سفارتی عملہ جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت نے ایک ایک درجن کے قریب اسائنمنٹ ویزے جاری کیے ہیں۔ ان میں ایسے سفارت کار بھی شامل ہیں جن کی تعیناتی کی مدت مکمل ہو چکی تھی، جبکہ نئے نامزد سفارت کار بھی ویزوں کے اجرا کے منتظر تھے۔