| | |

خطے میں سب سے مہنگا ڈیزل پاکستان میں

اسلام آباد : پاکستان خطے میں سب سے مہنگا ڈیزل فروخت کرنے والاملک بن گیا۔

 ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے ماہر معیشت ڈاکٹر فرخ سلیم نے اہم انکشاف کیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ حالیہ ہفتے کے دوران پاکستان نے خطے میں ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ کیا۔صرف ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں ڈیزل کی قیمت میں 16 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔

 اس دوران افغانستان کے علاوہ بھارت سمیت خطے کے بیشتر ممالک میں ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

 پاکستان میں ڈیزل کی قیمت افغانستان سے بھی زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈاکٹر فرخ سلیم کے مطابق افغانستان میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پاکستانی روپے میں 74 روپے ہے جبکہ پاکستان میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 375 روپے ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *