بھارت: مختلف ٹریفک حادثات کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافہ
نئی دہلی : بھارت میں مختلف ٹریفک حادثات کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 55 افراد کے ہلاکتوں سمیت متعدد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
مذکورہ حوالے سے نیوز ایجنسیز کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک بھاری گاڑی کا سامنے سے آنے والی گاڑی سے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں35 مرد سمیت6 خواتین ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دیگر واقعات کے مطابق وسطی ریاست کے مدھیہ پردیش میں چند روز قبل ایک درد ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں برساتی نالے میں طغیانی آنے سے ایک مسافر گاڑی پانی میں بہ گئی تھی جس میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔