بلوچستان میں بارودی
| |

بلوچستان میں بارودی مواد سے بھری گاڑی پھٹنے سے8،سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے سوراب میں بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے تعاقب کے بعد مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ذخیرہ کیے گئے دیگر بارودی مواد کے دھماکوں سے قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کیلیے مشترکہ کلیئرنس آپریشن بھی شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان واقعات میں اب تک فتنہ الہندوستان سے وابستہ 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *