ائی سی سی
|

آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ میں بابر اعظم کی 5درجے ترقی: 10ویں نمبر پر پہنچ گئے

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تقریبا 2 سال بعد دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنا لی ہے جب کہ قومی بیٹر عبداللہ شفیق اور ساجد خان نے بھی ترقی حاصل کی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے 3 کھلاڑیوں نے تازہ آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر بیرون ملک ٹیسٹ کامیابی کے 3 سال سے زائد عرصے کے انتظار کا خاتمہ کیا اور اس کامیابی میں کپتان بابر اعظم جب کہ ٹیم میں واپس آنے والے بلے باز عبداللہ شفیق اور اسپنر ساجد خان نے اہم کردار ادا کیا۔بابر اعظم نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ دوسری اننگز میں ناقابل شکست 24 رنز بنا کر پاکستان کو کامیابی دلائی۔

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم 5 درجے ترقی کرکے ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم ستمبر 2024 کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ بلے بازوں کی ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل ہوئے ہیں۔

عبداللہ شفیق نے بھی رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناقابل شکست 160 رنز بنانے والے عبداللہ شفیق 25 درجے ترقی کرکے ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں 32ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے اسپنر ساجد خان نے بھی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری حاصل کی ہے اور وہ 5 درجے ترقی کرکے ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں 30ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھی ساجد خان نے 5 درجے بہتری کے بعد 32ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

ٹیسٹ بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں اور ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *