صادق آباد، گھر میں گھس کر فائرنگسردار عالمگیر کوش سمیت 3 افراد قتل
صادق آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موضع بوہی واڑ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سردار عالمگیر کوش سمیت 3 افراد قتل ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق حملے میں ناظم کوش اور گارڈ معشوق بھی فائرنگ کی زد میں آکر دم توڑ گئے، جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔