شاید یہ میرا
|

’شاید یہ میرا آخری سال ہو‘ رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مستقبل اور ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم اشارہ دے دیا ہے۔

رونالڈو کے مطابق موجودہ سیزن ممکنہ طور پر بطور پروفیشنل فٹبالر ان کا آخری سیزن ہو سکتا ہے، جس کے بعد وہ اپنے شاندار 25 سالہ کیریئر کو الوداع کہنے پر غور کر رہے ہیں۔

41 سالہ رونالڈو نے منگل کو اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے شادی کی۔ شادی کے بعد ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شاید فٹبال میں یہ ان کا آخری سال ہو اور وہ کھیل سے رخصت ہوتے وقت ایک شاندار ورثہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔

رونالڈو نے بتایا کہ انہوں نے فٹبال کے بعد کی زندگی کے لیے بھی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور ریٹائرمنٹ کے بعد خود کو مصروف رکھنے کے لیے ان کے پاس کئی سرگرمیاں موجود ہیں۔ ان کے مطابق وہ زیادہ وقت تفریح، سفر، پیڈل کھیلنے اور دیگر سرگرمیوں میں گزارنا چاہتے ہیں، جبکہ اپنے کیریئر میں حاصل کی گئی کامیابیوں سے بھی بھرپور لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فٹبال کا یہ سفر تقریباً 25 سال کی محنت، قربانیوں اور جدوجہد پر مشتمل رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *