جیکب آباد : محکمہ ہائی وے میں 37لاکھ سے زائد کا کاغذی منصوبہ
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد محکمہ ہائی وے میں37 لاکھ سے زائد کا ‘کاغذی منصوبہ’! ایکسین کا ٹف پیور اسکیم میں ہولناک خرد برد کا انکشاف,مالی سال 2025-26 کے تحت قصبہ مدد پور اور افضل کھوسو میں ٹف پیور بننا تھا؛ اینٹ تک نہ لگی لیکن ۷۳ لاکھ ۰۵ ہزار روپے کا صفایا,ضلع ممبر حاجی افضل کھوسو کی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق: “گاؤں میں ایک روپے کا کام نہیں ہوا، فنڈز ٹھکانے لگا دیے گئے،ایکسین ہائی وے نصیر بھٹو کا فون نمبر بند، موقف دینے سے فرار؛ نیب اور اینٹی کرپشن سے تحقیقات کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آباد میں محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیداروں کا گٹھ جوڑ سرکاری خزانے پر سفاکانہ ڈاکے ڈالنے میں حد سے تجاوز کر گیا! مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کی ایک اور سنسنی خیز داستان سامنے آ گئی ہے، جہاں قصبہ مدد پور اور حاجی افضل کھوسو میں ٹف پیور (Tough Paver) کی تعمیر کے نام پر ۷۳ لاکھ ۰۵ ہزار روپے کی خطیر رقم ہڑپ کر لی گئی جبکہ موقع پر ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔حاصل کردہ معلومات کے تحت ، گزشتہ مالی سال 2025-26 میں محکمہ ہائی وے کے تحت قصبہ مدد پور اور حاجی افضل کھوسو کے دیہات کی گلیوں و راستوں کو پکا کرنے کے لیے37 لاکھ50 ہزار روپے کا ٹف پیور کا منصوبہ منظور کیا گیا تھا۔افسران نے ٹھیکیدار کے ساتھ مل کر زمین پر کوئی کام کروائے بغیر ہی جعلسازی سے تمام کاغذی کارروائی مکمل کی اور خاموشی سے پور کے پورے فنڈز ٹھکانے لگا دیے۔کچی اور ٹوٹی سڑکوں کے عذاب میں مبتلا دیہاتی آج بھی کیچڑ اور کھڈوں میں سے گزرنے پر مجبور ہیں۔