مریم نواز پر
|

مریم نواز پر تنقید، پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی کی شفیع جان کے بیان کی مذمت

پی ٹی آئی رہنما مہربانو قریشی نے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کی جانے والی تنقید کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مہربانو قریشی نے کہا کہ مریم نواز پر تنقید کے لیے بہت کچھ موجود ہے، تاہم ان کے خلاف غیر پارلیمانی اور غیر شائستہ زبان کا استعمال غلط اور توہین آمیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاتون اور ساتھی جماعت کی رکن کی حیثیت سے شفیع جان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں۔

مہربانو قریشی نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا، وہ متعلقہ ارکان کی تربیت اور رویے کی عکاسی کرتا ہے، ہمیں اس سطح پر نہیں اترنا چاہیے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *