شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 8بچوں کی ماں کی لاش کے ساتھ ورثاء کا احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقے حالی روڈ کے رہائشیوں نے شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 8 بچوں کی ماں کی لاش حیدرآباد پریس کلب کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔ متوفی کی لاش کو ورثاء ایمبولینس میں لے پہنچے۔ احتجاجی مظاہرے میں متوفی زبیدہ خاتون کے ورثاء، سمیت خواتین اور مردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کاکہنا تھا کہ قربان ابڑو اور زبیدہ نے پسند کی شادی کی تھی، ان کے 8 بچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قربان کے غیر خواتین سے ناجائز تعلقات تھے، زبیدہ اپنے شوہر کو غیر خواتین سے تعلقات ختم کرنے کا کہتی تھی، جس کی وجہ سے رات گئے اس نے تعش میں آکر زبیدہ کو پستول سے بے دردی سے قتل کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، تاہم پولیس نے مقدمے میں صرف مرکزی ملزم قربان کا نام شامل کیا ہے، جب کہ واقعے میں استعمال ہونے والا پستول ملزم کے دوست کا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زبیدہ قتل کیس میں مرکزی ملزم قربان اور اسکے دوست اشفاق کا نام شامل کرکے گرفتار کیا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *