محرابپور،سربمہر گودام کی سیل توڑ کر2 ہزار گندم کی بوراں غائب
محراب پور(جسارت نیوز)تاجر کے سربمہرگندم گودام کی سیل توڑ کر دو ہزار گندم غائب کرنے پر محکمہ خوراک اور گودام میں تلخ کلامی، تاجر اور ساتھیوںکیخلاف مقدمہ درج، مورو دادو روڈ پر سیٹھ بشیر احمد کے گندم گودام پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محکمہ خوراک نوشہرو فیروز نیاز آریجواور اسٹنٹ کمشنر مورو نعیم وسطڑو کی آمد پر تاجر اور اسکے ملازمین نے تلخ کلامی کے بعد احتجاج کیا اور خود پر پیٹرول چھڑک آگ لگانے کی کوشش کی، سیٹھ بشیراحمد کے مطابق محکمہ خوراک نے انکی گندم ضبط کرلی ہے لیکن ادائیگی نہیں کر رہی ہے، ڈی ایف سی نیاز آریجو کے مطابق سربمہر(سیل) گودام کی سیل توڑ کر تاجر نے گندم کی دو ہزار بوری غائب کر دی ہیں، دوسری طرف محکمہ خوراک نوشہرو فیروز کے انسپکٹر مبین احمد انٹر کی مدعیت میں سیٹھ بشیر احمد اور انکے 8 ساتھیوں کیخلاف سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت، ہراساں کرنے پر مقدمہ نمبر 342 سال 2026 ء داخل کرایا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔