مختلف علاقوں میں گیس کی بوپھیلنے سے شہری پریشان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس کی بو پھیلنے سے شہری پریشان اور انہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدبو سے شہری پریشان ہیں۔ بدبو کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب نئی پائپ لائن کو فعال کیا جا رہا تھا۔ پائپ لائن کو فعال کرنے کے دوران پلانٹس کی ٹیسٹنگ جاری ہے۔ٹیسٹنگ کے باعث گیس میں بو پیدا کرنے والے مادے کی مقدار زیادہ شامل کی گئی ہے، جس کی وجہ سے بعض مقامات پر گیس میں معمول سے زیادہ بو محسوس کی جا سکتی ہے۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف علاقوں سے گیس لیکیج کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ تاہم سسٹم کے تمام پریشرز معمول کے مطابق ہیں، کوئی لیکیج رپورٹ نہیں ہوئی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ گیس میں بو پیدا کرنے والے مادے کی مقدارعارضی طور پر زیادہ ہے۔ کمپنی صارفین سے درخواست کرتی ہے، شہری اطمینان سے معمول کے کام جاری رکھیں۔