ممتاز نعت خواں الماس نایاب سیان سے والد کے انتقال پرتعزیت
کراچی ( پ ر )پروفیسر خیال آفاقی ادبی فورم کے بانی ، رنگ نو ڈاٹ کام کے سی ای او زین صدیقی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ارشد مجید بدر، عبدالمعیز، یاسمین صدیقی، عبدالرؤف، محمد سعد، محمد الیاس و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ممتاز نعت خواں الماس نایاب کے والد عین الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا،اس موقع پر مرحوم کی مغفرت بلند درجات اور الماس نایاب سمیت تمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔