سعودی عرب : ریاض ائر کی کوالالمپور کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی لگژری فضائی سروس ریاض ایئر نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے لیے اپنی پہلی افتتاحی پرواز کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ریاض ایئر کی کوالالمپور کے لیے پہلی پرواز ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ کوالالمپور پہنچنے پر ملائیشیا میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ الاحمدی اور ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ داتو سیری اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا۔ فضائی کمپنی کی جانب سے جنوب مشرقی ایشیا کے لیے براہ راست پروازوں کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہفتے میں ریاض سے براہ راست 3پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ایئر لائن کے ذریعے ملائیشیا سے آنے والے عازمین حج و عمرہ زائرین کو بھی کافی سہولت میسر آئے گی۔