بی آئی ایس پی کوسیاسی مقصد کیلیے استعمال کرنے سے گریز کیاجائے‘ترجمان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان بی آئی ایس پی نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا سماجی تحفظ پروگرام ہے جسے عالمی سطح پر ایک کامیاب ماڈل کے طورپر تسلیم کیا جاتا ہے۔ بعض عناصر اپنی سطحی محدود سوچ اور ذاتی یا سیاسی مفادات کے لیے پروگرام کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ بے بنیاد الزامات یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نشانہ بنانے پر پیکا ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ یہ پروگرام شفافیت اور احتساب کے اعلیٰ ترین اصولوں کے تحت چلایا جاتا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو بی آئی ایس پی پر مکمل اعتماد ہے۔ بی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ ترجمان بی آئی ایس پی کا کہنا ہے کہبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بے بنیاد الزامات یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نشانہ بنانا مجرمانہ اقدام ہے اور ادارہ پیکا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ انہوںنے اپیل کی کہ اس قسم کی بے بنیاد الزامات سے اجتناب کیا جائے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیاسی و سماجی حلقوں اور میڈیا سے اپیل کرتا ہے کہ اس اہم قومی ادارے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرے۔ قومی اداروں کی ساکھ کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ مستحق خواتین اور ان کے خاندان باعزت انداز میں اس پروگرام سے مستفید ہوتے رہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *